ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کملیش تیواری قتل: ہوٹل کے کمرے سے لاوارث بیاگ اوربھگواکرتہ برآمد

کملیش تیواری قتل: ہوٹل کے کمرے سے لاوارث بیاگ اوربھگواکرتہ برآمد

Mon, 21 Oct 2019 11:03:15    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری قتل معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں -ابھی تک پولیس نے اس پورے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے-یوپی پولیس کی ایس آئی ٹی نے جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھنؤ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اتوار کو تلاشی مہم شروع کی-اس دوران ہوٹل کے کمرے سے ایک لاوارث بیگ اور بھگوا رنگ کا کرتہ بھی ملا ہے-یوپی پولیس نے اس کے کمرے سے ملی اشیاء کو قبضے میں لے کر اس کی جانچ شروع کر دی ہے-ساتھ ہی یوپی پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ہوٹل کے اس کمرے کو سیل کر لیا ہے-یوپی پولیس کی فورنسک ٹیم فی الحال اس کمرے کی تحقیقات کر رہی ہے-وہیں کملیش تیواری کا خاندان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے کے لئے اتوار کی صبح ہی لکھنؤ پہنچ گیا ہے-سی ایم یوگی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے متاثرہ کے خاندان کو ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا ہے- بتا دیں کہ یوپی پولیس کی تحقیقات کے درمیان کملیش تیواری کے خاندان نے بی جے پی لیڈر پر سازش کا الزام لگایا ہے-کملیش تیواری کی ماں نے الزام نے لگایا کہ رام جانکی مندر کے مقدمے کی وجہ سے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا ہے-انہوں نے مقامی رہنما شیو کمار گپتا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ مافیا ہیں، میرے بیٹے کے سامنے ان کی دال نہیں گلی-اس سے پہلے کملیش تیواری کے بیٹے نے بھی معاملے کی تحقیقات این آئی اے سے کرانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ہمیں انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے- کملیش تیواری کے بیٹے ستیم تیواری کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں انہی لوگوں نے والد کو مارا ہے یا معصوم لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے- 

متوفی کے بیٹے نے کہا کہ اگر یہی لوگ اصلی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت ہے تو اس کی جانچ این آئی اے کو کرنی چاہئے-ستیم نے مزید کہا کہ اگر ان کی تحقیقات میں یہ ثابت ہو جاتا ہے تبھی وہ لوگ مطمئن ہوں گے- انہوں نے مزید کہاکہ مجھے اس انتظامیہ پر کوئی یقین نہیں ہے-


Share: